اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور نامزد وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی معلوم کرلی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے چوہدری پرویز الہٰی کو گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ق لیگ کے کچھ ارکان حکومتی اتحاد سے رابطے میں ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرداری اور چوہدری شجاعت ملاقات سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں، رہنماؤں کو وزیراعلیٰ پنجاب کے الیشن تک کسی سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ اگر چوہدری شجاعت کسی سے ملاقات کرتے ہیں تو انہیں اس سے روکا تو نہیں جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود نے کہا کہ ضرورت ہے تمام ارکان متحد رہیں تب ہی آپ وزیراعلیٰ بن سکیں گے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب تک زرداری لاہور میں ہیں ان سے ملاقات نہ ہی ہو تو بہتر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں