منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اداروں کی مداخلت سے ریاست کمزور ہوتی ہے، فضل الرحمٰن

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اداروں کی مداخلت سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے، اس معاملے کو فوری عدالت لے جانا باعثِ تشویش ہے۔

صدر پی ڈی ایم نے کہا: ’اتحادی جماعتوں نے اس حوالے سے آئینی اور قانونی ماہرین کو ہدایات جاری کی ہیں، دستور سازی اور دستور کی بقا کے لیے جدوجہد ہمیں ورثے میں ملی ہے، انصاف کے تقاضوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے‘۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں عام آدمی بھی تعجب میں ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کا قائد پارلیمانی پارٹی کا بھی سربراہ ہوتا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بننچ کی تشکیل کی استدعا کرتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے فل کورٹ بینچ کی تشکیل ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں