بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 1250 روپے بڑھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان اور پاکستانی کرنسی کی گراوٹ کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

سونے کی قیمت میں 1250 روپے اضافہ کے بعد 151950 روپے ہوگئی، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 1072 روپے اضافہ کے بعد 130272 روپے ہوگئی

- Advertisement -

محمد ارشد چئیرمین جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 06 ڈالر اضافہ کے بعد 1723 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 151950روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 130272روپے ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں