ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی فوری مدد کے اقدامات کرے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور پہنچ گئے جہاں ان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس آمد پروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نےچیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خیرمقدم کیا۔

بعد ازاں عمران خان سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامور،سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب سےغیرآئینی حکومت کے خاتمے پر پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کومبارکباد دی۔

اس موقع پر عمران خان نے وزیراعلیٰ کو صوبے کےعوام کو ریلیف دینےکیلئے تمام ت کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی، عمران خان نے خصوصی طور پر سیلاب متاثرین کی فوری مدد کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی میدان میں خفت اٹھانے کے بعد پی ڈی ایم کا بڑا فیصلہ

ملاقات میں پرویزالٰہی نےسیلاب متاثرین کی مدد کے لیےکئےگئےحکومتی اقدامات سےآگاہ کیا،عمران خان نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیزکرنے کی ہدایت کی۔

پرویزالٰہی نے عمران خان کو بتایا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کےلیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں، حکومت پنجاب جاں بحق افراد کےلواحقین کو 8، 8 لاکھ روپےمالی امداد کا اعلان بھی کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں