اشتہار

عمران خان کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن میں درخواست چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس: حکومت نے 3 آپشنز پر غور شروع کر دیا

- Advertisement -

درخواست کے متن کے مطابق عمران خان کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے، رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کیس میں بھی جھوٹ بیان حلفی پر نااہل کیا گیا تھا۔

چیئرمین امن ترقی پارٹی نے درخواست میں استدعا کی کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 جون کو فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج سنا دیا ہے جس میں پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوئی ہے۔

ادھر ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت نے بھی اہم آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔ وفاقی وزرا نے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں