اشتہار

سونے اور ڈالر کی قمیت میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتہ کے آغاز پر ملک میں ڈالر اور سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافہ کے بعد 1 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے اضافہ کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار 457 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونا 4ڈالر اضافہ کے بعد 1715 ڈالر فی اونس پر فروخت ہورہا ہے۔

- Advertisement -

سونے کی طرح ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر88 پیسے اضافہ 219 روپے 86 پیسے پر بند ہوا، جبکہ ایک وقت میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 219 روپے 90 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد اس میں کمی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں