10.9 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بل گیٹس سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح مباحثے کا تیسرا روز ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج نیویارک میں سرکاری سرگرمیوں سے بھرپور دن گزاریں گے۔

- Advertisement -

شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم کی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کیساتھ بھی ملاقات شیڈول ہے۔

وزیر اعظم جاپان، بیلجیئم اور ملائشیا کے وزرا ئے اعظم سے دو طرفہ امور پر الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

شہباز شریف پاکستان مشن کی جانب سے سیلاب کی تباہی پرتصویری نمائش کادورہ کریں گے اور نیویارک میں نیوز ایجنسی کو انٹرویو بھی دیں گے۔

گزشتہ روزشہباز شریف نے اہم ملاقاتیں کیں، امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

اینٹنی بلنکن نے کہا مشکل وقت میں امریکہ ،پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر اورصدر ورلڈ بینک کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں