اشتہار

برطانوی ماڈل طلولہ مایر کا آئمہ بیگ کو چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

آئمہ بیگ پر شہباز شگری کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرنے والی برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے گلوکارہ کو سچائی بیان کرنے کا چیلنج دے دیا۔

طلولہ مایر نے اپنے یوٹیوب سے جاری ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ آئمہ نے جعلی اسکرین شاٹس شیئر کیے اور جنسی زیادتی کے الزامات کے بارے میں جھوٹ بولا، اس نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے شہباز شگری کو دھوکہ دیا۔

مزید پڑھیں: شہباز شگری کو دھوکہ دینے کی خبروں پر آئمہ بیگ کا ردعمل آگیا

- Advertisement -

ماڈل نے کہا کہ مجھے یہ پیغامات کبھی نہیں ملے کیوں کہ یہ جعلی ہیں، اگر آپ اسکرین شاٹس پر نظر ڈالیں تو گلوکارہ نے اس پر لکھا میرا نام دھندلا کر دیا ہے۔

ویڈیو میں طلولہ مایر نے کہا کہ میں اس سے ہمیشہ وائس نوٹ میں بات کرتی ہوں، میں آئمہ سے کہتی ہوں کہ وہ ہماری وائس نوٹ کی گفتگو شیئر کرے۔

مزید پڑھیں: شوبز فنکار آئمہ بیگ کے دفاع میں بول پڑے

برطانوی ماڈل نے آئمہ بیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ”مجھے افسوس ہے کہ آپ کو ان حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے لیکن آپ اکیلی نہیں ہیں، آپ نے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچائی“۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں