اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میوزک ویڈیو کا حصہ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ نورا فتیحی نے بڑا عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ فٹبال کے انٹرنیشنل مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میوزک ویڈیو کا حصہ بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبان اس بار قطر کرنے جا رہا ہے جس میں نورا فتیحی بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

بالی وڈ اسٹار فیفا کی آفیشل میوزک ویڈیو کا حصہ ہوں گی جبکہ وہ فیفا ترانے پر پرفارم بھی کریں گی۔ اس سال کا ترانہ گلوکار ریڈ ون نے تیار کیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: نورا فتیحی کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں نورا فتیحی نہ صرف پرفارم کریں گی بلکہ گانا بھی گائیں گی۔ ایونٹ میں مشہور شخصیات پٹبل، جینیفر لوپیز اور شکیرا بھی جلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے جس کا فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔ اس دوران کُل 64 میچ کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں