23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

صبا فیصل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا فیصل نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بیٹوں سلمان فیصل اور ارسلان فیصل کے ساتھ شادی کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ اپنے بیٹوں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہی ہیں، انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی لائف لائن کے ساتھ۔

- Advertisement -

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

صبا فیصل کی ویڈیو کو اداکارہ حرا مانی سمیت دیگر مداح بھی پسند کررہے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر اداکارہ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں سمیع خان کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر کے کردار کے خالد انعم موجود ہیں۔

ڈرامے میں صبا منفی کردار نبھا رہی ہیں کیونکہ وہ اپنی بہو علیزے شاہ (رومی) پر ظلم کرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں