21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاکستان میں آج سورج گرہن کب اور کہاں دیکھا جاسکے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے مختلف شہروں میں دوسرا اور آخری سورج گرہن آج دیکھا جائے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چار بجےسورج گرہن اپنےعروج پرہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے مغربی حصوں میں دیکھا جاسکےگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستان میں بھی جزوی طور سورج گرہن دیکھا جائے گا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں سورج کوگرہن ایک بج کراٹھاون منٹ سے چھ بج کر دو منٹ تک  لگے گا، چار بجے سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

کراچی میں سورج گرہن 3 بج کر 57 منٹ سے 5 بج کر 56منٹ تک، اسلام آبادمیں سورج گرہن 3 بجکر 43 منٹ پر سے 5 بجکر 22 منٹ تک ہوگا۔

اسی طرح لاہور میں سورج گرہن 3بجکر49منٹ پرشروع اور5بجکر20منٹ ، پشاورمیں 3بجکر41منٹ پرشروع اور 5 بجکر28منٹ اور کوئٹہ میں 3 بجکر44منٹ پرشروع اور5بجکر51 منٹ پرختم ہوگا۔

خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، جزوی سورج گرہن میں چاند سورج کے درمیان نہیں آتا بلکہ اس کے کچھ حصے کو ڈھانپ لیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں