جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

‘ قاتل رانا ثنااللہ تیاری کرلو، عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈرپوک شہباز شریف اور قاتل رانا ثنااللہ تیاری پکڑلو، جو تم نے ظلم کیا سب کا حساب لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس لانگ مارچ کے لئے پہلے سے بھی زیادہ پُرعزم ہوں کیونکہ دل کہہ رہا ہے یہ پاکستان کی سب سے بڑی آزادی کی تحریک ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان بنا تھا تو لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی تھیں، قائد اعظم نے اپنی جان پر کھیل کر جدوجہد کی تھی اور اگر چوروں کا ٹولہ بیٹھا رہ گیا تو قربانیاں ضائع ہوجائیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ اب آپ کے مستقبل کےلیے ہے، آپ اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے نکلیں اور چاہتاہوں نئے اور پرانےکارکن اکٹھےہوں۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈرپوک شہبازشریف اورقاتل راناثنااللہ!تیاری پکڑلو، تمہارے ہینڈلرزدیکھیں گے کہ لاکھوں عوام کا سمندراسلام آبادپہنچےگا، تم نے جوظلم کیا،سب کاحساب لیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا ڈاکو ملک کا وزیراعظم بن گیا، تاریخی جدو جہد میں جان بھی چلی جائے ان چوروں کو تسلیم نہیں کرونگا۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ظلم کےسامنےکھڑےہونےکانام جہادہے، ارشد شریف راہ حق پرتھا،جدوجہد کررہاتھا، قوم ہمیشہ ارشد شریف کویاد رکھےگی، مرحوم دلیر، نڈر، سچا اور محب وطن پاکستانی تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں