اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

عمران خان نے جس دن کہا پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جس دن کہا پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’27 جولائی کو اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنایا اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں اور اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن وزیراعظم عمران خان نے کہا اسی دن پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی جلسے میں تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ کینسل نہ کرتا تو اگلے دن تباہی ہونا تھی اسی لیے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار نہیں چاہتے پُرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں ملکی معیشت بچانے کے لیے فوری الیکشن ناگزیر ہیں جب معیشت تباہ ہوتی ہے تو قومی سلامتی بھی متاثر ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں