پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

عمران خان کی مراکش کی ٹیم کو مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مراکش کی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکش ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مراکش ٹیم کے لیے تہنیتی پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں انہیں نے مراکش کی ٹیم کو پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر زبردست مبارکباد اور اگلے مراحل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پہلی بار ایک عرب افریقی اور مسلم ملک کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی ہے جو خوش آئندہ ہے۔

عمران خان نے مراکش کے لیے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور اس سے آگے کامیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

ہفتے کے روز کھیلے گئے عالمی فٹبال کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے فیورٹ ٹیم پرتگال کو 1-0 سے شکست دی۔ مراکش کی جانب سے یوسف النصیری نے شاندار گول اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

مراکش کی اس جیت کے ساتھ ہی فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلم ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں