21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پنجاب میں 8 سال سے کوئی آئی جی 8 ماہ سے زیادہ نہ چل سکا، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

صوبے پنجاب میں پولیس افسران کے تبادلوں کے کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رپورٹ کے میں بتایا گیا کہ 8 سال سے پنجاب میں کوئی آئی جی 8 ماہ سے زیادہ نہ چل سکا، گزشتہ 8 سال میں 12 آئی جی پولیس تعینات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 8 سال میں آر پی اوز کی تعیناتی کی اوسط مدت ساڑھے 9 ماہ رہی، 8 سال میں پنجاب کے 35 اضلاع میں 395 ڈی پی اوز تعینات ہوئے، ڈی پی اوز کی اوسط تعیناتی کی مدت ساڑھے 8 ماہ رہی۔

- Advertisement -

صوبے میں 8 سال میں کوئی ایس ڈی پی او 8 ماہ بھی تعینات نہیں رہ سکا۔ صوبے بھر کے 39 اضلاع میں کوئی ایس ایچ او 6 ماہ بھی پورے نہ کر سکا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس ایچ اوز کی سب سے زیادہ اوسط مدت ملتان میں 5 ماہ اور چند دن ہے، ایس ایچ اوز کا سب سے کم اوسط دورانیہ و ہاڑی میں 2 ماہ 20 دن کے قریب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں