جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کرپشن کیسز میں بریت: پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:پنجاب حکومت نے نیب سے شریف خاندان کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ یہ اپنے کیسز ختم کر کے سمجھ رہے کہ بچ گئے ہیں، ہم نےچیئرمین نیب کو خط لکھا ہے کہ پنجاب کے کیسز کو واپس بھیجا جائے ۔

مشیر احتساب پنجاب حکومت نے کہا کہ شریف فیملی کے اٹھارہ کیسز ہیں اداروں سے درخواست ہے کہ ان کیسز کے ریکارڈ رکھا جائے،جس کیسز میں سسیلین مافیا کہا گیا اس کی تفتیش کرنیوالے ڈاکٹر رضوان کی موت ہوئی۔

- Advertisement -

نیوز کانفرنس میں حماد اظہر نے کرپشن مقدمات میں بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکمران اتحاد کو چیلنج کیا کہ اگر اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو آئیں الیکشن کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار، حکومت عوام کے ٹیکس پر عیاشیوں میں مصروف

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ بھگوڑوں کو واپس لا رہے ہیں، ایک بگوڑا پہلے آیا اور دوسرا گزشتہ روز واپس آیا، ان لوگوں نے عمران خان کے بارے گھٹیا زبان استعمال کی، آپ کی تربیت جس ماحول میں ہوئی وہ قابل دید نہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ انیس سونوے میں شہبازشریف نے بیس لاکھ کےاثاثے ڈکلیئرکیے، وزیراعلیٰ بننےکےبعد یہ سوا سات ارب ہوگئے،

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ان کا طریقہ واردات بڑا واضح تھا،یہ بے نامی اکاؤنٹ کھولتے تھے،رشوت کا پیسہ اکٹھا کرکے ہنڈی کےذریعے ملک سے باہر بھیجتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں