21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 8: بابر اعظم پشاور زلمی کے کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے لیے پشاور زلمی نے بابر اعظم کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے تقریب کل کراچی میں ہوگی، پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

ڈرافٹنگ سے قبل پی ایس ایل فرنچائزز نے بہترین اپنے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے جبکہ چند کھلاڑیوں کو ریلیز بھی کیا گیا ہے تاکہ ان کا انتخاب دوسری ٹیمیں کرسکیں۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو کپتان مقرر کردیا ہے، گزشتہ سیزن میں کپتانی کے فرائض بابر اعظم نے انجام دیے تھے اس سے قبل عماد وسیم ہی کراچی کنگز کے کپتان تھے۔

کراچی کنگز میں حیدر علی، شعیب ملک، محمد عامر، شرجیل خان، میر حمزہ، عامر یامین اور قاسم اکرم ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تاہم اب پشاور زلمی نے مایہ بیٹر بابر اعظم کو اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے وہاب ریاض، شیرفون ردرفوڈز، محمد حارث، عامر جمال، ٹام کوہلر کیڈمور اور سلمان ارشاد کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں