23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

آر آر آر کو بڑی بین الاقوامی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: تیلگو زبان کی بلاک بسٹر فلم ”آر آر آر“ کو بڑی بین الاقوامی کامیابی مل گئی ہے۔ فلم کو ہالی وڈ کریٹکس چوائس ایوارڈز کی 5 کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ 

آر آر آر  فلم ایس ایس راجامولی کی ایکشن فلم کو 28 ویں سالانی کریکٹس چوائس ایوارڈ کے لیے 5 نامزدگیاں موصول ہوئیں ہیں۔

اس فلم کو بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین موشن پکچر، بہترین غیر ملکی زبان کی فلم اور بہترین گانے تیلگو ٹریک ’ناتو ناتو‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ گولڈن گلوب 2023 کی نامزدگیوں میں بھی آر آر آر شامل ہے، بالی وڈ فلم ‘آر آر آر’ کو غیر ملکی زبان کی بہترین موشن پکچر سمیت بہترین اوریجنل سونگ کی کیٹیگری میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔

”آر آر آر“ باکس آفس پر ریکارڈ منافع کمانے میں بھی کامیاب رہی ہے۔ اسے 25 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا اور پہلے ہی دن تقریباً 240 سے 260 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی جبکہ اس فلم نے باکس آفس میں کئی ریکارڈز توڑے ہیں۔

ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی فلم ایک افسانوی کہانی ہے جو دو تلگو حریت  پسندوں  الوری سیتاراما راجو اور کومارم بھیم کی زندگیوں پر مبنی ہے جن  کا کردار بالترتیب رام چرن اور جونیئر این ٹی آر نے ادا کیا ہے۔

فلم میں  اجے دیوگن، عالیہ بھٹ، شریا سرن، ایلیسن ڈوڈی، اولیویا مورس اور رے اسٹیونسن  بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔ ڈی وی وی دانایا کی تیار کردہ یہ فلم 500سے550 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ میں بنائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں