منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی پنجاب میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ، حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی رہنماؤں نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔

- Advertisement -

اجلاس میں پنجاب اور وفاق میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا جبکہ اجلاس کو عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے پنجاب میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ،عوام کو ریلیف فراہم کریں گے اور حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ صرف معیشت بلکہ سیاست اور اخلاقیات کو بھی تباہ کیا، نوجوان نسل کی بہتری کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا افسوناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں