10.5 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

عمران خان کی یو اے ای میں جیو، شاہ زیب خانزادہ اور عمر فاروق کیخلاف قانونی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں جیو نیوز، شاہ زیب خانزادہ اور عمر فاروق کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

سابق وزیراعظم نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ بیان میں کہا ہے کہ حسن شاہ کی سربراہ میں میرے وکلا نے جیو نیوز، شاہ زیب خانزادہ اور عمر فاروق کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں ان تینوں کے خلاف ہتک عزت قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

 

واضح رہے کہ جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے توشہ خانہ گھڑی اسکینڈل کے حوالے سے ایک پروگرام کیا تھا جس کو عمران خان نے حقائق کے منافی اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے جیو، شاہ زیب خانزادہ اور عمر فاروق کیخلاف مختلف ممالک میں قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’جیو ٹی وی کو ہرجانے کا قانونی نوٹس لندن میں بھجوا دیا‘

اسی حوالے سے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں عمران خان کی ہدایت پر جیو ٹی وی کو لندن میں ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں