منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’بلاول بھٹو کے تیر نے مودی کو گھائل کردیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ لگتا ہے بلاول بھٹو کے تیر نے نریندر مودی کو گھائل کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو ان دنوں نیویارک میں ہیں نے ایک تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم کو گجرات کا قصائی قرار دیا تھا جس نے پورے بھارت میں آگ لگا دی اور پڑوسی ملک میں اس بیان کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کے بیان کے بعد بھارتی ردعمل پر سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نئیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے تیر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گھائل کردیا ہے۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں مودی کو آئینہ دکھایا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بھارت آپے سے باہر

نیئر بخاری نے مزید کہا کہ بلاول کے بیانیے سے انتہا پسند بی جے پی کو آگ لگ گئی ہے۔ اتوار کو بلاول بھٹو سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں