پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

’عمران خان چند گھنٹوں میں اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان چند گھنٹوں میں اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام کہا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ انشا اللہ ہم عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ محمود خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک، شبلی فراز، علی امین گنڈا پوردیگر رہنما بھی موجود تھے۔

عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے

مونس الٰہی اور حسین الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

ق لیگی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، پنجاب اسمبلی ان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کردی ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کردیا ہے افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں