جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

پاکستانی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی حالیہ کرکٹ سیریز پر دلچسپ گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کرکٹ سیریز پر دلچسپ گفتگو ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں اور کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ان کا گزشتہ روز اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں کے درمیان حال ہی میں پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز پر دلچسپ گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے آغاز میں بلاول بھٹو زرداری نے ٹیسٹ سیریز جیتنے پر برطانوی وزیر خارجہ کو مبارک باد پیش کی۔

- Advertisement -

بلاول نے کہا کہ سیریز کا نتیجہ کیا رہا۔ یہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔ اہم یہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا تھا گزشتہ روز دوپہر سے یہاں پر کرکٹ پر ہی بات ہو رہی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اس موضوع پر خوشگوار انداز میں مزید گفتگو بھی ہوئی۔ بات چیت کی یہ ویڈیو دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں