20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

جنوری 2023 سے ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 ارب ڈالرز ماہانہ کمی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جنوری 2023 سے ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 ارب ڈالرز ماہانہ کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے شہباز شریف کو بتایا کہ جنوری 2023 سے ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 ارب ڈالرز ماہانہ کمی کا امکان ہے۔

گوہر اعجاز نے خط میں لکھا کہ برآمدی شعبے کی درآمدات کی ایل سیز کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں، برآمدی شعبےکے ریفنڈز ، ڈیمریجز ادا کئے جائیں۔

- Advertisement -

پیٹرن انچیف نے لکھا کہ ٹیکسٹائل شعبے کو گیس اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، برآمدی شعبے کیلئے بجلی،گیس کے مسابقتی نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

گوہر اعجاز نے وزیر اعظم کو لکھا کہ برآمدی شعبےکیساتھ ملکر ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کی ایل سیز کھولی جائیں اور جن منصوبوں کی ایل سیز کھل چکی انہیں ایل ٹی ایف ایف کی سہولت دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں