جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ووٹ سے خوفزدہ حکومت عوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے اور ذمے داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود انتخابات روک دئیے گئے ہیں، اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں مگر ووٹ سے خوفزدہ حکومت الیکشن کمشنر کیساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان عدالت اپنے فیصلے پرعملدرآمد کروائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے حکمنامے پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہوا اور ووٹنگ کے انتظامات نہ کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے میں ناکام، ووٹنگ کے انتظامات نہ کرسکا

عدالتی فیصلے کے بعد آج انتخابات کی امید لیے ووٹر پولنگ اسٹیشن پہنچے لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے کوئی انتظامات نظر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کی 101 یونین کونسلز میں ہفتہ 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالتی حکمنامے کا تفصیلی تحریری فیصلہ بھی آج جاری کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں