اشتہار

پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، پی ڈی ایم کیساتھ ہیں، چوہدری شجاعت حسین

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی۔

چوہدری شجاعت حسین سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال اور پنجاب میں سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر نے سابق وزیر اعظم کی خیریت دریافت کی اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں گالی کے کلچر کو فروغ دیا، چوہدری شجاعت کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھاؤ کا ہے۔

ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، جنرل الیکشن دور تک نظر نہیں آ رہے، پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں