اشتہار

سکھر میں تین صحابہ کرام ؓ کی قبرِ مبارک

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر (رپورٹ: اشفاق نیازی) سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے محبوب گوٹھ کے قبرستان میں تین صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبرِ مبارک موجود ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر کے محبوب گوٹھ کے قدیمی قبرستان میں میں حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عمر امہ بن اخطب اور حضرت معاذ جہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر مبارک موجود ہیں۔

حضرت عمر بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر مبارک عام قبروں سے دراز ہے جبکہ دیگر صحابہ کرام ؓ سے منسوب قبریں احاطے سے باہر ہیں جہاں لوگ دور دراز سے زیارت کے لیے آتے ہیں۔

- Advertisement -

زائرین کا کہنا ہے کہ ’اس قبرستان میں سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر موجود ہے جہاں ملک کے کئی صوبوں سے لوگ فاتحہ خوانی کے لیے آتے ہیں۔

زائرین نے بتایا کہ ’ہم نے اپنے اساتذہ سے سنا ہے کہ ادھر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر مبارک موجود ہیں جبکہ دیگر زائرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہری پور سے زیارت کے لیے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کے تاریخی اور مذہبی مقامات معلومات کا مکمل خزانہ ہیں جن سے نئی نسل کو روشناس کروایا جاسکتا ہے جبکہ دیگر مقامات کی تزئین و آرائش کرکے سیاحت کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں