جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر دلچسپ میمز کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بنا کر شیئر کردی گئیں۔

ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد سسٹم کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم چند منٹ بحالی کے بعد پاور سسٹم دوبارہ ٹرپ کر گیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے بجلی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور کہا جارہا ہے کہ رات 10 بجے تک سسٹم میں آنے والی خرابی کو دور کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بریک ڈاؤن کا آغاز صبح 7 بج کر 34 منٹ پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہونے پر ہوا تھا تربیلا اور منگلا ڈیم سے پن بجلی کی پیداوار 500 میگاواٹ بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: بجلی بریک ڈاؤن، پاور سسٹم چند منٹ بحالی کے بعد دوبارہ ٹرپ کرگیا

گدو، جام شورو، مظفر گڑھ، حویلی شاہ بہادر، بلوکی پاور پلانٹس بھی بند ہیں۔ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بچانے کیلیے این پی سی سی کا فیوز آف کردیا گیا ہے۔

ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ سے کے الیکٹرک کے 540 گرڈ اسٹیشن بند ہیں۔ کراچی کا 90 فیصد حصہ صبح سے بجلی سےمحروم ہے۔ جامشورو این ٹی ڈی سی 500 کےوی کے سرکٹ ٹرپ کر گئے ہیں۔ حیسکو کے 13 اضلاع کے تمام 78 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے بجلی کے بریک ڈاؤن کو بھی مزاح کا عنصر بنا لیا اور دلچسپ میمز بنا کر شیئر کردی گئی ہیں، زیادہ تر صارفین موبائل کی چارجنگ ختم ہونے سے پریشان نظر آرہے ہیں۔

ایک صارف نے شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر مجھے پتا ہوتا تو رات کو ہی موبائل چارج کرلیتا۔‘

دوسرے صارف نے اداکار ارشد وارثی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’اپنے کو کیا معلوم بھائی۔‘ کسی نے لکھا کہ ’ایک جگہ کی تصویر شیئر کی جگہ پر متعدد موبائل فونز چارجنگ پر لگے ہوئے ہیں۔


آئیے دیگر میمز پر نظر ڈالتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں