10.8 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

مودی کے دیس میں معروف کھلاڑی سبزیاں فروخت کرنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: حالات کی ستم ظریفی اور اسپورٹس بورڈ کے دہرے معیار نے بھارتی کھلاڑی کو سبزیاں فروخت کرنے پر مجبور کردیا۔

مودی کے دیس میں ہینڈ بال کھلاڑی کو زندگی کی ایسی تلخ حقیقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہےجن کے بارے میں چند برس پہلے وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

چند سال پہلے شیکدیب گائن کھیل میں مصروف تھا لیکن اب وہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے، کسی زمانے میں وہ ہینڈ بال کے مایہ ناز کھلاڑی تھے وہ نہایت ہوشیاری کے ساتھ اپنے ہاتھوں سے گیند کو جال میں پہنچاتے تھے آج انہیں ہاتھوں سے وہ خریداروں کو سبزیاں تول کر تھیلے میں ڈال رہے ہیں۔

- Advertisement -

شکیدیب نے سال دو ہزار تیرہ میں پنجاب اور دہلی کے خلاف میچ کھیلا، بعد میں وہ تامل ناڈو، راجھستان، پونے سمیت مختلف ٹیموں کے خلاف بنگال کی جرسی زیب تن کرکے میدان میں اترا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

بنگال کے اسی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے سولہ رکنی اسکواڈ میں شمولیت کا موقع ملا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بنگال ٹیم کی نمائندگی کرنے والے یہ نوجوان کھلاڑی مالی بحران میں مبتلا ہوگیا، خاندان کی کفالت کے باعث وہ اب مجبورا سبزیاں بیچنے پر مجبور ہے۔

ایک بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں شکیدیب کا کہنا تھا کہ میں نے سال دوہزار تیرہ سے ہینڈ بال کھیلنا شروع کیا اور تین سال تک مسلسل نیشنل گیمز کھیلتا رہا، خاندانی مسائل بہت زیادہ تھے مالی حالات اچھی نہ تھی، مجھے نوکری کی ضرورت تھی مگر نہ مل سکی۔

ہینڈ بال کھلاڑی نے رندھائی آواز میں کہا کہ نوکری نہ ملنے کی وجہ سے سبزیاں بیچنا شروع کی، لاک ڈاؤن سے قبل یہ کام شروع کیا تھا جو اب تک جاری رکھا ہوا ہے۔

شکیدیب نے کھیل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہینڈ بال کھیلنا نہیں چھوڑی، کیسے چھوڑیں؟ یہ کھیل میرا پہلا پیار ہے، اسی لئے ہفتے میں ایک دن نکال کر پریکٹس کے لئے جاتا ہوں،اگر موقع ملا تو کھیل میں واپس جاؤنگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں