21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

بغاوت کا قانون کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مقامی وکیل شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے بغاوت کے قانون کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بغاوت کا قانون انگریز دور کی نشانی ہے جو غلاموں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بغاوت کا قانون ضابطہ فوجداری کی شق 124 اے، 153 اے اور 505 بنیادی حقوق سے متصادم ہے، بغاوت کے قانون کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر کے شہریوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی بغاوت کے قانون پر عمل روکتے ہوئے اسے انگریز دور کی پیداوار قرار دیا، نیز بھارتی سپریم کورٹ نے بغاوت کے مقدمے اور ٹرائل روک دیے ہیں۔

درخوست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کر کے انھیں جبر کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا، عدالت انگریز دور کے بغاوت کے قانون کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کرے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں