اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر واپسی، پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں انسٹاگرام اکاؤنٹ واپس مل گیا ہے۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام انتظامیہ کو اکاؤنٹ واپس دینے پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ’مجھے ایک بار پھر اکاؤنٹ واپس کرنے کے لیے شکریہ انسٹاگرام۔‘

- Advertisement -

انہوں نے مداحوں سے مزید کہا کہ ’بھروسہ کریں میں ہی ہوں اس کے ساتھ انہوں نے میک اپ آرٹسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ کزشتہ ہفتے گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، جس کی اطلاع گلوکاری نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ سے مداحوں کو دی تھی۔ تاہم اب مذکورہ اکاؤنٹ ری کوور ہو گیا ہے۔

آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ رواں برس منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم چند ہفتے قبل آئمہ نے رشتہ ختم ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں