جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

خاتون اسمارٹ فون استعمال کرنے پر بینائی کھو بیٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

 اسمارٹ فون کے استعمال کے جہاں فائدے ہیں وہیں اس کے نقصانات سے متعلق بھی ماہرین کی جانب سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست حیدرآباد میں ایک خاتون اندھیرے میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت پر بینائی سے محروم ہوگئی۔

نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کا کہنا ہے کہ اندھیرے میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کے معمول کے رویے کی وجہ تیس سالہ خاتون کی بینائی کو نقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ منجو نامی مریض ان کے پاس فلوٹرز، روشنی کی تیز چمک، تاریک زگ زیگ پیٹرن اور بینائی کی کمی کی وجہ سے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب خاتون کا معائنہ کیا گیا تو ان میں اسمارٹ فون ویژن سنڈروم کی تشخیص ہوئی جس کی وجہ سے انہیں اندھے پن کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق خاتون بیوٹیشن کے شعبہ سے منسلک تھیں تاہم انہوں نے اپنے خصوصی بچے کی دیکھ بھال کے لیے نوکری چھوڑی اور رات کا اکثر وقت اسمارٹ فون استعمال کرنے میں گزارنے لگیں۔

خاتون کو دوائیوں کے ساتھ اسکرین ٹائم کم کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد وہ اپنی بینائی بحال کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ڈاکٹر سدھیر نے مشورہ دیا ہے کہ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے ہر بیس منٹ کے بعد بیس سیکنڈز کا بریک لیں اور اس دوران اسکرین کی جانب نہ دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں