15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اوورسیزپاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوورسیزپاکستانیوں کیلئے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن سروس شروع کر دی گئی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اووسیز پاکستانیوں کیلئے’’پاورآٖف اٹارنی‘‘ کی آٹومیشن سروس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی جس میں وزیرمملکت خارجہ امور حناربانی کھر بھی شریک تھیں۔

وزیرخارجہ نے آٹومیشن سروس کو سمندرپار پاکستانیوں کی سہولت کیلئےایک بڑاقدم قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے انہیں مبارکباد پیش کی جنہوں نےمنصوبےکوحقیقت بنانےمیں مدد کی۔ پاور آف اٹارنی کی خودکار تصدیق اوورسیز پاکستانیوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔

- Advertisement -

آٹومیشن سروس سے ان لوگوں سہولت ملے گی جنہیں دوردراز مقامات سے طویل سفر طےکرنا پڑتا ہے خودکار تصدیقی نظام لاگت کو کم کرے گا اور دہلیز پر خدمات فراہم کرکے پریشانی کو کم کرے گا۔

آٹومیشن سروس نومبر2021میں امریکا اور برطانیہ میں10پاکستانی مشنزمیں شروع کی گئی تھی۔ خودکار تصدیقی نظام کی سروس اب بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں کیلئےدستیاب ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں