23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’وزیر اعظم جیسا پروٹوکول لے کر بیگم صفدر کہتی ہیں میری حکومت نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم جیسا پروٹوکول لے کر بیگم صفدر کہتی ہیں میری حکومت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مریم وفاق سے لاتعلقی کا اظہار کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتیں، میٹھا میٹھا ہپ کڑوا کڑوا تھو، بیگم صفدر اعوان کی جدی پشتی پالیسی ہے۔

فیاض  چوہان کا کہنا تھا کہ یہ بیگم صفدرہی تھیں جنہوں نے شہباز شریف  کیلئے مہم چلائی، اپنے داماد کیلئے مشینری امپورٹ کرنے کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال کیا۔

- Advertisement -

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم جیسا پروٹوکول لے کر بیگم صفدرکہتی ہیں میری حکومت نہیں، اربوں کے کیسز معاف کرانے والی پتلی گلی سے نکلنے کے چکر میں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام ان مفاد پرستوں کے ٹولے کے ہاتھوں مزید بیوقوف نہیں بنے گی، ملکی جڑیں کھوکھلی کرنیوالوں کو  عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں