اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

مرزا پور کے معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ویب سیریز مرزا پور میں ‘گڈو بھیا’ (علی فضل) کے سسر کا کردار ادا کرنے والے اداکار شاہنواز پردھان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہنواز پردھان کی عمر 56 سال تھی وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے جہاں انہیں دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جاںبر نہ ہو سکے۔

شاہنواز پردھان مرزا پور میں گڈو بھیا کے سسر کا کردار ادا کرنے کے بعد کافی مشہور ہوئے تھے، انہوں نے اس ویب سیریز میں پرشورام گپتا کا کردار ادا کیا تھا، جو شویتا (گولو) اور شریا پیلگونکر (سویٹی) کے والد تھے۔

- Advertisement -

اپنے کیرئیر میں انہوں نے کئی دوسرے ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔ حال ہی میں مرزا پور کے پہلے اور دوسرے سیزن کے علاوہ ویب اسپیس میں رئیس، خدا حافظ اور فیملی مین جیسے شوز میں بھی کام کیا۔

تاہم ان کی نئی فلم ’مڈ ڈے میل‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی،  اس کے علاوہ شاہنواز جلد ہی مرزا پور کے تیسرے سیزن میں بھی نظر آئیں گے۔ جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں