15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شاہد خاقان عباسی کا اپنی حکومت سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنی حکومت سے نیب کا ادارہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھاکہ روز دھماکے ہوتے تھے پھر ہم نے امن بھی دیکھا۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج نیب کورٹ میں ہیں کوئی پراسیکیوٹر نہیں آیا ، اگر ہم یہ چیزیں ختم نہیں کرایں گے یہ معاملات نہیں چلیں گے ،آج جو معاشی بدحالی ہے اس کی وجہ نیب کا ادارہ ہے۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نیب کو ختم کریں، نیب کوسیاست پرقبضہ کرنےکیلئےبنایاگیا ، یہ پاکستان کا سب سےکرپٹ،معاملات کو خراب کرنے والا ادارہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا 23 سال سے نیب کی عدالت کا تجربہ ہے، ہم بہت سے کیس میں نیب میں پیش ہوئے ہیں ، نیب کے پاس کچھ ہے تو کیس چلائے اورمعاملے کو ختم کرے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کو ان باتوں کا جواب دینا پڑے گا، جب تک حقائق سامنے نہیں آئیں گے ملک کےمعاملات نہیں چلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں