12.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

مریم نواز بھی شہباز شریف کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کیلیے تیار نہیں، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مریم نواز بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کیلیے تیار نہیں ہے۔

لاہور میں پرویز الہٰی سے (ق) لیگ کے رہنما ساجد احمد بھٹی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور قانونی معاملات پر مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خوف نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، (ن) لیگ میں سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں، پنجاب کا سیاسی میدان بھی عمران خان کے نام ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہباز شریف تاریخ کے نااہل ترین حکمران ثابت ہو رہے ہیں، ان کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے مریم نواز بھی تیار نہیں، مریم نواز کی لندن سے واپسی پر ایک مرتبہ پھر لانچنگ بھی ناکام ہوگئی، پی ڈی ایم کی کوشش ہے اقتدار سے چمٹے رہیں جس کے لیے آئین شکنی بھی قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں پیش کرنے کے لیے جوش و جذبہ دیدنی ہے، اوورسیز پاکستانی بھی گرفتاری کے لیے اپنا نام رضاکارانہ پیش کر رہے ہیں، اس وقت سیاست کا ایک ہی اسٹار ہے اور اس کا نام عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے انتقامی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہمارے حامیوں کو غیر قانونی طور پر اٹھا یا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں