15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شاہد آفریدی نے محمد عامر کو ڈانٹ پلا دی، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کے حوالے سے ریمارکس پر فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈانٹ پلا دی۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اکثر کھلاڑیوں کو ان کے اچھے یا بُرے کھیل پر پیغامات بھیجتا ہوں۔ عامر کو بھی اس کے رویے کی وجہ سے ڈانٹا، میں نے ان سے کہا کہ کیا یہ کوئی طریقہ ہے جس قسم رویہ آپ اختیار کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپکو عزت دی اور دوسرا موقع دیا۔

سابق چیف سلیکٹر نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میچز فیملیز اور بچے بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ آپ کے بُرے الفاظ کا کیا اثر پڑے گا۔ جہاں تک بابر کا تعلق ہے اگر آپ کو قومی ٹیم میں واپس آنا ہے تو پھر ان کی قیادت میں کھیلنا ہوگا۔ ایسی حرکتوں سے کیا آپ نظریں ملا سکیں گے۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی اس سرزنش کے جواب میں محمد عامر نے معذرت کرنے کے ساتھ سمجھانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ سے قبل محمد عامر نے بابر اعظم کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں