23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’تو لوگوں میں رہ کر اکیلا رہے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائبہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلابی رنگ کے مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا کہ ’تیرے پاس یادوں کا میلا رہے گا، تو لوگوں میں رہ کر اکیلا رہے گا۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے انتخاب کی تعریف کررہے ہیں۔

لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئیں تھیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘، کیسی تیری خود غرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی ختم ہونے والے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں فاطمہ آفندی (ہادیہ) کی بہن کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں