منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’ایک کروڑ افراد کے بےروزگار ہونےکا خدشہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرن انچیف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن گوہر اعجاز نے وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ افراد کے بےروزگار ہونےکا خدشہ ہے۔

خط کے مطابق پنجاب میں برآمدات میں 10 ارب ڈالرز نقصان کا خدشہ ہے وزیراعظم ملکی برآمدات کو بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں ملکی برآمدات میں کمی کاسلسلہ شروع ہو چکا ہے مسابقتی انرجی نرخ کےباعث حالیہ 2 سال میں ٹیکسٹائل برآمدات 55 فیصد بڑھیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سندھ کے مقابلے میں توانائی کے نرخ بہت زیادہ ہیں پورے ملک میں ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے گیس نرخ7ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کیا جائے، برآمدی شعبے کیلئے ملک بھر میں بجلی کا نرخ 19.99 روپے برقرار رکھا جائے برآمدی شعبےکےکیپٹو پاور پلانٹس کو گیس میں پہلی ترجیح دی جائے۔

- Advertisement -

پاکستان ٹیکسٹائل ملز کا کہنا ہے کہ برآمدی شعبے کیلئے انرجی کے نرخ خطےکے مقابلے میں زیادہ ہیں، پنجاب اور سندھ میں ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے توانائی نرخ میں فرق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں