17 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

محمد حارث نے غلطی کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 کے نویں میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر محمد حارث نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آؤٹ ہونے پر اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف باآسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جیمز نیشم نے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی، انہیں آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد کی نصف سنچری رائیگاں گئی اور محمد حسنین کی تین وکٹیں بھی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکی۔

پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے 9 گیندوں پر 18 رنز بنائے انہیں محمد حسنین نے جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

میچ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حارث نے لکھا کہ ’آج اچھا شاٹ نہیں کھیلا پر غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ کراچی کا کراؤڈ ہمیشہ سے اہم ہوتا ہے۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دسویں میچ میں کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں