جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

وزیراعظم سے انٹرنیشنل برانڈ پی ایس ایل کو بچانے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں حکومت اور پی سی بی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز پر تعطل برقرار ہے جس سے آئندہ میچز کے وینیو پر غیریقینی کی صورتحال ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائز اور پی سی بی نگراں حکومت کو 50 کروڑ روپے نہ دینے کے مؤقف پر قائم ہیں۔ فرنچائزز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

فرنچائزز چاہتی ہیں کہ پی سی بی پی ایس ایل کو کسی اور ملک منتقل کرے، پی ایس ایل کو متحدہ عرب امارات اور حتٰی کہ امریکا بھی منتقل کرنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اراکین نے وزیر اعظم سے انٹرنیشنل برانڈ پی ایس ایل کو بچانے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے لاہور اور پنڈی میں میچز کے حوالے سے تنازع پر پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے

ذرائع کے مطابق اس رابطے میں دونوں نے کے درمیان پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو پی ایس ایل کے لاہور اور راولپنڈی میچز کے سیکیورٹی ایشو پر پنجاب حکومت اور پی سی بی کے معاملے سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے شہباز شریف کو سیکیورٹی کی مد میں پیسے نہ دینے کا کہا اور یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل ایک قومی ایونٹ ہے اور اس کا انعقاد قومی ذمے داری ہے۔ اگر پنجاب حکومت پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی تو ہم میچز کراچی کرانے پر مجبور ہوں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لاہور اور پنڈی کے میچز یہ ایک مشکل فیصلہ ہوگا لیکن بورڈ کو مجبوری میں یہ کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں