منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’امریکا اپنا رویہ درست کرے ورنہ۔۔۔۔‘؛ چین کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے اپنے سب سے بڑے حریف ملک امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا رویہ درست کرے ورنہ تنازع کا خطرہ ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے سالانہ پارلیمنٹ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کو چین کے بارے میں اپنا غلط رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔

چھن گانگ نے کہا کہ امریکا منصفانہ اور اصولی مقابلے کے بجائے چین کو دبانے اور اسے روکنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے، چین کے بارے میں امریکا کے تاثرات اور خیالات بالکل غلط ہیں۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا چین کو اپنا سب سے بڑا حریف اور جغرافیائی سیاسی چیلنج سمجھتا ہے، یہ قمیض کے پہلے بٹن کو غلط طریقے سے لگانے کے مترداف ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے ساتھ ساتھ تائیوان اور روس یوکرین جنگ کے علاوہ کئی تنازعات ہیں۔ دونوں کے تعلقات میں کیشدگی اُس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکا نے اپنے مشرقی ساحل پر چین کا مبینہ جاسوس گرم ہوا کا غبارہ مار گرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں