منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

بیٹے اور بہو کے رویے سے تنگ شخص نے کروڑوں کی جائیداد کا کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیٹے اور بہو کے رویے سے تنگ معمر شخص نے اپنی کروڑوں کی جائیداد عطیہ کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے کھٹولی ٹاؤن کے رہائشی 80 سالہ معمر شخص نے بیٹے اور بہو کے رویے سے تنگ آکر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد گورنر کو عطیہ کردی۔

رہائش پذیر معمر شخص نتھو سنگھ نے کہا کہ انہوں نے اپنی تمام جائیداد اترپردیش کے گورنر کے حوالے کرنے کے لیے دستاویز جمع کروادی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بیٹے اور بہو پر الزام عائد کیا کہ دونوں نے کئی بار میری تضحیک کی میرا گھر چھڑوا کر اولڈ ہوم میں رہنے پر مجبور کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سب رجسٹرار آفس نے تصدیق کی کہ نتھو سنگھ نے چار مارچ کو ایک کروڑ روپے مالیت کا اپنا گھر اور زرعی زمین ریاست کے گورنر کو عطیہ کرنے کی وصیت دی ہے۔

سب رجسٹرار آفس کا بتانا ہے کہ معمر شخص کی جانب سے جمع کروائی گئی وصیت میں لکھا گیا کہ ان کے مرنے کے بعد ان کی ملکیت حکومت اپنی تحویل میں لے اور وہاں اسکول یا اسپتال تعمیر کروایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں