21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ویڈیو: موٹرسائیکل سوار خوفناک حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر حادثات کی مختلف ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں اور اس میں یہ دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ غلطی کس کی تھی۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار گاڑی سے ٹکرا کر اس کے اوپر آگرا جس کے نتیجے میں ون شیلڈ کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔

وائرل ویڈیو میں یکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار خاتون منزل کی جانب گامزن ہے اچانک وہ زیبرا کراسنگ پر کتے کو دیکھ کر گاڑی کی رفتار کم کرلیتی ہے اسی دوران پیچھے سے آنے والا موٹر سائیکل سوار اس سے ٹکرا کر گاڑی کے اوپر آگرتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار بچ گیا تاہم گاڑی کی ون شیلڈ ٹوٹ گئی۔

ویڈیو میں یہ جاننا مشکل ہے کہ قصور کس کا ہے؟ آیا یہ وہ کتا تھا جس کے لیے اس عورت نے گاڑی کی رفتار کم کی تھی یا وہ موٹر سائیکل سوار جو کچھ فاصلے پر تھا لیکن یہ فیصلہ نہیں کر سکتا تھا کہ گاڑی رکی ہے یا چل رہی ہے؟

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی موٹر سائیکل سوار کو قصوار قرا دے رہا ہے تو کوئی کار سوار خاتون کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں