23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا سین لیک ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ ریلیز کی جانے والی فلم ’جوان‘ کا مبینہ سین لیک ہوگیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے مداح تاریخی بزنس کرنے والی ان کی فلم ’پٹھان‘ کے بعد اب ’جوان‘ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

آج فلم ’جوان‘ کا ایک مختصر سین آن لائن لیک ہوگیا جس میں سُپر اسٹار کو بھرپور ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سین میں اداکار نے نیلے رنگ کی پیٹ اور شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ ہاتھ میں سلور بیلٹ لیے بدمعاشوں کی پٹائی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

مذکورہ سین دیکھنے بعد مداحوں کی جستجو بڑھ گئی اور وہ مزید سینز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر ریڈ چلی پروڈکشن کمپنی کی درخواست پر لیک ہونے والے سین کو سوشل میڈیا سے ہٹایا جا رہا ہے۔

’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتھوپتی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کے ہدایت کار ایٹلی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں