منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کراچی سے تحریک طالبان پاکستان طارق گیدڑ گروپ کا اہم دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان طارق گیدڑ گروپ کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد اسرار کو گرفتار کرکے کلاشنکوف برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزم طارق گیدڑ گروپ کے کمانڈرکا ساتھی ہے، دہشت گردتعلق درہ آدم خیل سے ہے، کلاشنکوف برآمد،ترجمان سی ٹی ڈی

- Advertisement -

گرفتار ملزم 20روز قبل درہ آدم خیل سے کراچی آیا تھا، سی ٹی ڈی کو طارق گیدڑ گروپ دوبارہ منظم کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، ملزم کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے پہنچا تھا۔

گرفتار ملزم 20روز قبل درہ آدم خیل سے کراچی آیا تھا، ملزم اس سے قبل بھی دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں سہولت کار رہا ہے۔

کراچی:دوران تفتیش ملزم کی جانب سے مزید انکشافات کئے گئے ، ملزم کے بیان پرسی ٹی ڈی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے، جس سے مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں