جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

میں سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میں سیاست میں پٹھان کے ساتھ ہوں۔

کراچی آرٹس کونسل میں اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کے میزبان معروف ادیب و دانشور انور مقصود تھے۔

انور مقصود نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ آپ کونسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں؟

- Advertisement -

ماہرہ خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ میں سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ جب میں نے شوبز میں قدم رکھا تو متعدد افراد نے مشورہ دیا ناک کی سرجری کروا لو۔

ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ لوگوں کے اس مشورے پر میں نے صاف انکار کردیا تھا اور کہا کہ اگر ناک کٹوا دی تو کیا رہ گیا.

دوران گفتگو ماہرہ نے کہا کہ درحقیقت لوگوں میں ایمانداری بہت کم ہوگئی ہے، اپنے کام کے ساتھ بہت کم لوگ ایماندار ہیں، میری خواہش ہے کہ جو بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو۔


اداکارہ نے کہا کہ میں ان دنوں جب آن لائن جب خبریں دیکھتی ہوں تو یہ ہی سوچتی ہوں کہ کون سی خبر سچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں