منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پنجاب میں مفت آٹے کی لائن میں ایک اور شخص چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : صوبہ پنجاب میں مفت آٹے کی لائن میں ایک اور شخص چل بسا، دو روز میں جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کیلئےعوام خوار ہوگئے، فیصل آباد میں آٹا لینے آیا بزرگ شہری چل بسا، جس کے بعد دو روز میں تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ بزرگ شہری محمدکلیم پارک کے مین گیٹ پرگراہوا ملا ، شہری کو جنرل اسپتال سمن آباد منتقل کیا گیاجہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔

گزشتہ روز بھی اس پوائنٹ پر بھگدڑمچنےسے متعددافرادزخمی ہوئےتھے جبکہ گزشتہ روزپولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔

خیال رہے مفت آٹے کیلئے شہر شہر لمبی قطار لگی ہیں، لاہور میں سات سو پچاس تھیلے آٹے کیلئے ہزاروں امیدوار آگئے اور رش میں خواتین بے ہوش ہونے لگیں۔

ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دیہاڑی چھوڑکرآنے والا مزدور کیا کرے، حکومت نے تو بھکاری بنا دیا ہے۔

فیصل آباد میں بھی قطارمیں لگے مرد وخواتین کا حال بھی قابل رحم نظرآیا، بوڑھےاورخصوصی افرادبھی رُل گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں