جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

خالد رضا اور مولانا عبدالقیوم کے قتل میں مماثلت، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تفتیشی حکام نے نجی اسکول کے ڈائریکٹرخالد رضا اور مولانا عبدالقیوم کے قتل میں مماثلت کے بعد گلستان جوہر اور سچل کےعلاقے میں سلیپر سیلز کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مولاناعبدالقیوم کے قتل کی تحقیقات کادائرہ وسیع کر دیا گیا، تفتیشی حکام نے گلستان جوہر اور سچل کےعلاقے میں سلیپرسیلزکی تلاش شروع کردی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس سمیت تین مختلف ادارے تحقیقات کر رہے ہیں ، نجی اسکول کے ڈائریکٹر خالد رضا اور مولانا عبدالقیوم کے قتل میں مماثلت ہے، دونوں شخصیات کو سر پر ایک ہی گولی ماری گئی۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ دونوں وارداتوں میں ایک موٹر سائیکل پر 2 ملزم سوارتھے جبکہ ملزمان کا حلیہ بھی مماثل ہے۔

حکام کے مطابق مولانا عبدالقیوم پر حملے سے پہلے ریکی بھی کی گئی جبکہ خالد رضا کو بھی ریکی کے بعد قتل کیا گیاتھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں